موجودہ نگراں حکومت کو مسلم لیگ ق کی بی ٹیم کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔مخدوم امین فہیم

بدھ 21 نومبر 2007 18:21

کوٹ غلام محمد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار21 نومبر2007) ملک میں بے نظیر بھٹو کی قیادت میں انقلاب برپا ہوگا ‘ ملک سے آمریت جیسے دور کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا جائے ۔ جلد ہی جمہوریت کا بول بالا ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے پی پی تعلقہ کوٹ غلام محمد کے سابق صدر سید روشن علی شاہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت کو مسلم لیگ ق کی بی ٹیم کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ حکومت کی تبدیلی ایک ڈرامہ ہے یہاں حکومت وہی ہے صرف چہرے تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔ امین فہیم نے کہاکہ عوام مسلم لیگ ق ‘ صدر مشرف اور دیگر حکومتی اتحادیوں کو ٹھکراچکے ہیں اور عوام دیکھیں گے کہ ہم 2008ء کے الیکشن مین بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور بے نظیر بھٹو ہی ملک کی آئندہ وزیراعظم ہوں گے ۔ امین فہیم سے ملاقات کرنے والوں میں اعجاز شاہ ‘ خیر محمد ہالیپوٹہ ‘ شمشیر رحیم خان ‘ عمران یونس اور دیگر شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں