وزیر اعلیٰ سندھ کا ایم پی اے رئیس جمیل بھرگڑی کی وفات پر اظہا ر تعزیت

جمعرات 24 ستمبر 2015 14:22

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورصوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو ، رانا ھیمر سنگھ اور دیگر نے کوٹ غلام محمد کے نزدیک گوٹھ محمد ہاشم بھرگڑی میں پہنچ کر پی پی پی ایم پی اے رئیس جمیل بھرگڑی کی وفات پر مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے ایک سچے اور وفادار دوست سے محروم ہوگئے ہیں اور رئیس جمیل احمد خان بھرگڑی کی وفات پیپلزپارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم جمیل احمد خان بھرگڑی ایک ملنسار انسان تھے اور ہمیشہ پارٹی کی پالیسی پر بات کرتے تھے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت مقررہ پر منعقد ہوں اور یہ ملتوی نہ ہوں اس موقع پر ا ن کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو ، پی پی پی رہنما میر انور علی خان تالپور اور دیگر نے بھی تھے پی پی پی ایم پی اے رئیس جمیل احمد خان بھرگڑی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور تعزیت کے لیے لوگ بڑی تعداد میں گوٹھ محمد ہاشم بھرگڑی آرہے ہیں ، تعزیت کرنے والوں میں پی پی پی ایم این اے میر منور تالپور، پی پی پی رہنما میر انور علی تالپور، صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ، پی پی پی ایم این اے کمال خان چانگ ، سابق ایم این اے ایس اے خان ایڈوکیٹ ، چوہدری محمد نواز، ڈی آئی جی جاوید اوڈھو، ڈپٹی کمشنر میر پو رخاص محمد زمان ناریجو، ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی، نواب ندیم خان سانبھری ، سابق ایم پی اے دوست محمد میمن اور دیگر افراد نے مرحوم تعزیت کے لیے شرکت کی ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں