ملکی بحران پر قابو پانے کیلئے صدرزردرای تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعلی سندھ

ہفتہ 28 مارچ 2009 18:42

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ ۔2009ء) ملک کے بحران پر قابو پانے کے لئے صدرپاکستان آصف علی زردرای تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے فون پر گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ ہم ملک کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمار ا ملک صنعتی ملک ہے ہمیں صنعتوں کا جال پورے ملک میں پھیلانا ہو گا۔

(جاری ہے)

زراعت کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں زراعت پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔ ہم پانی کی سپلائی کو میرٹ کی بنیاد پر فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا آباد گاروں کو پانی میرٹ کی بنیاد پر فراہم کریں گے۔ ہماری زراعت بہتر ہو گی تو ہمارا ملک بھی مضبوط ہو گا۔ ہم ملک سے غربت و بھوک افلاس جیسی لعنت کو ختم کر کے رہیں گے۔ غریب عوام کو نوکریاں میرٹ پر فراہم کی جائیں گی۔ ملک کو معاشی اعتبار سے مضبو ط کرنے کے لئے صدر پاکستان صدر آصف علی زرداری نہایت ہی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں