پرائمری اسکول کوٹ غلام محمدکے ملازم خادم حسین قائم خانی مرحوم کی فاتحہ چہلم

منگل 29 اگست 2017 15:28

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء)محکمہ ایجوکیشن گورنمنٹ ایلی منٹری پرائمری اسکول کوٹ غلام محمدکے ملازم چوکیدارخادم حسین قائم خانی مرحوم کی فاتحہ چہلم مکہ مسجدکوٹ غلام محمدمیں11بجے منعقد کی گئی فاتحہ چہلم سے اصلاحی خطاب خطیب پیش امام حضرت مولاناغلام رسول قادری نے کیا،اجتماعی دعابھی کروائی گئی ،فاتحہ چہلم میں محکمہ ایجوکیشن تعلقہ کوٹ غلام محمدکے افسران ،اساتذہ کرام،محکمہ ایجوکیشن لوئراسٹاف،صحافیوں،شہریوں،چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلروں،قائم خانی برادری ،مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی فاتی چہلم کے بعدآئے ہوئے تمام معززین مہمانوںغریب وغربہ میں لنگربھی تقسیم کیاگیا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں