کوٹ غلام محمد ، شاگردوں کیلئے سندھ حکومت اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والے بارہ سو سے زائد سکول بند ہونے کا انکشاف ، ساڑھے تین لاکھ طلبہ دس ہزار سے زائد ٹیچر پریشان ، چھ ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کیلئے ایگریمنٹ نہ ہوسکے

اتوار 9 دسمبر 2012 19:01

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) کوٹ غلام محمد سندھ کے تمام ضلعوں میں غریب شاگردوں کیلئے سندھ حکومت اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والے بارہ سو سے زائد سکول بند ہونے کا انکشاف ، ساڑھے تین لاکھ طلبہ دس ہزار سے زائد ٹیچر پریشان ، چھ ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کیلئے ایگریمنٹ نہیں ہوسکے ، تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں حکومت سندھ اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کے تعاون سے 2011ء میں سندھ کی دیہی علاقوں کے شاگردوں کیلئے IELP سکول پروگرام شروع کیا گیا جس میں 1200 سکول کھولے گئے جن میں اندازاً ساڑھے تین لاکھ کے قریب غریب دیہی بچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں اور 10 ہزار سے زائد سٹاف کام کررہا ہے جبکہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت سندھ اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نیا معاہدہ نہیں کیا ہے جبکہ اطلاع ملی ہے کہ ان سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے جبکہ جولائی 2012ء کو میریٹ ہوٹل کراچی میں بلائی گئی میٹنگ میں صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا کہ جلد معاہدہ کرکے سکول شروع کئے جائیں گے لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود ان سکولوں کا معاہدہ نہیں کیا گیا ہے دوسری طرف سندھ کی سول سوسائٹی اور بچوں کے والدین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سکولوں کو فوری کھولا جائے تاکہ مستقبل کے معمار اپنی تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں