کوٹ غلام محمد،مری برادری میں خونریز تصادم پر ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 25 دسمبر 2012 18:21

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) کوٹ غلام محمد کے قریب گوٹھ ناصر موڑ کوٹ میرس میں دوسرے روز بھی مری برادری میں خونریز تصادم پر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،تصادم کے دوران ایک دوسرے پر ریوالور اور کہاڑیوں کے آزادانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے زخمی ہونے والوں میں محمد سلیمان مری،میر حسن مری،دل شیر مری،رسول بخش مری،گل رحمان مری،صدام حسین مری،لیاقت علی مری،گل حسن مری،نصیر خان مری،سعید خان مری، غلام محمد مری کو گاؤں والوں نے فوراً اپنی مدد آپ کے تحت تلقہ ہسپتال کوٹ غلام محمد پہنچے جہاں پر ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں تمام زخمیوں کو طبی امداد دی۔

(جاری ہے)

ان زخمیوں میں دو افراد غلام محمد مری اور سعید خان مری کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ریفر کردیاگیا ۔خونریز تصادم کے باعث گاؤں ناصر موڑ میں خوف و حراس کشیدگی کی فضاء چھائی ہوئی ہے۔بعدازاں یہ معلوم ہوا ہے کہ خونی جھگڑے کا ایک شخص گل حسن مری دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں