میرپورخاص ، پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ، 14بچوں اور 5خواتین سمیت 25افراد بازیاب

ہفتہ 26 جنوری 2013 20:56

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) دلبر مہر پولیس کی کاروائی زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ 14بچوں 5خواتین سمیت 25افراد کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والے تمام ہاریوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے۔ تمام ہاریوں کو آزاد شہری قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق ھاری ہرچند اوڈ کی فریاد پر گاؤں کھیراؤ شاخ کے زمیندار تخت سنگھ کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر ھاریوں کو بازیاب کرایا گیا۔ جنہیں ہفتہ کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں