میرپورخاص،خدمت میں عظمت ہے، تاریخ میں ہمیشہ ان لاگوں کو یاد رکھا جاتا ہے،ڈویژنل کمشنر

جمعرات 13 جنوری 2022 16:37

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2022ء) :ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجازعلی  شاہ نے کہا ہے کہ خدمت میں  عظمت ہے، تاریخ میں ہمیشہ ان لاگوں کو یاد رکھا جاتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے  اپنے دفتر میں سرپرست اعلیٰ میڈ بینک ٹرسٹ، سی ایس ای جاوید نثار سید  کی جانب سے میرپورخاص ڈویژن کے تمام اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں  غریب افراد کے لئے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کے سرپرست اعلی میڈ بینک ٹرسٹ، سی ایس ای کی جانب سے  فری میڈیکل کیمپ   کے لئے میرپوخاص ڈویژن کے  پسماندہ علائقوں  کو منتخب کیا گیاہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ کو فری میڈیکل کیمپ کا ڈویژنل فوکل پرسن مقرر کیا گیا  ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقرر کیمپوں میں ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ضروریات کی چیزوں کو پورا کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ  میڈ بینک ٹرسٹ، سی ایس ای  کی جانب سے مریضوں کے لئے فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کے کیمپ کے دوران عوام کی دیگر سہولیات کے ساتھ سکیورٹی کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔انہوں نے مذید بتایا کے ڈٹسٹرکٹ تھر پارکر میں سب سے زیادہ  فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں  گے جن کا مکمل شیڈول ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھر پارکر جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں