23 مئی سے 27 مئی 2022 تک شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کوبھر پور نمونے سے کامیاب کیا جائے گا ،ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

جمعہ 20 مئی 2022 16:45

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجازعلی شاھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 23 مئی سے 27 مئی 2022 تک شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کوبھر پور نمونے سے کامیاب کیا جائے گا لا پرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی بہترکارکردگی نہ دکھانے والے ذ مہ داران کو ضلع میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظھار ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے پولیو ریڈینیس پولیو کمپین کے سلسلے میں دربار ھال میرپورخاص میں متعلقہ محکموں کے افسران اور ذمیدارن سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بتایا گیا کے ڈویژنل کمشنر سید اعجا علی شاھ کی جانب سے میرپورخاص ڈویژن میں مہم کو مزید موثر اور کامیاب کرنے کے لیئے میرپورخاص ڈویژن کے اضلاع میں سے کسی بھی ایک اضلاع کے ذمیداران افسران کو بہترکارکردگی شیلڈ سے نوازا جائے گا جوکہ مہم کو کامیاب کرنے کے لیئے ایک بہتر قدم ہے اور قابل تعریف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں