کوٹ غلام محمد کے قریب گاؤں میں 20 سالہ نوجوان بھورو ولد غلام محمد کھوسہ نے معمولی بات پر پانے گھر کے کمرے کے اندر چھت کے گارڈ میں پھندہ لگا کر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی

بدھ 14 جنوری 2015 13:57

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) کوٹ غلام محمد کے قریب گاؤں میں 20 سالہ نوجوان بھورو ولد غلام محمد کھوسہ نے معمولی بات پر پانے گھر کے کمرے کے اندر چھت کے گارڈ میں پھندہ لگا کر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع تھانہ میں دی گئی ہے‘ پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور ورثا کے بیانات لئے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ بتایا گیا کہ نوجوان بھورو کھوسہ نے اپنے والد غلام محمد کھوسہ سے نیا چنگچی رکشہ خرید کرنے کیلئے اپنے والد سے کہا تھا جو نہ خریدنے پر اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں