کوٹ غلام محمد روڈ پر نا قص میٹریل کا استعمال، روڈ کئی جگہوں سے اکھڑ گیا، علاقے کے لوگوں کا احتجاج، اعلیٰ افسران کو درخواست کے باوجود نوٹس نہیں لیا جارہا

پیر 9 مارچ 2015 13:36

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) کوٹ غلام محمد سے ٹنڈو جان محمد تک تعمیر ہونے والا روڈ پر غلط میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے روڈ کئی جگہوں سے اکھڑ گیا، علاقے کے لوگوں کا احتجاج، اعلیٰ افسران کو درخواست کے باوجود نوٹس نہیں لیا جارہا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے نزدیک سکراری گاؤں سے ٹنڈو جان محمد تک کروڑوں روپے کی رقم سے تعمیر ہونے والے نئے روڈ پر غلط میٹریل ڈامر کی جگہ پر کالا تیل استعمال ہونے کی وجہ سے نیا تعمیر شدہ روڈ کئی جگہوں سے دوبارہ ٹوٹ گیا، اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں اور دیگر نے ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ ٹھیکیدار ناقص میٹریل استعمال کررہا ہے جبکہ روڈ کی پریسنگ بھی نہیں ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ روڈ آگے بنتا جارہا ہے اور پیچھے سے ٹوٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

گاؤں والوں نے مزید بتایا کہ ٹھیکیدار کہتا ہے کہ مجھے آگے بھاری کمیشن دینا ہوتا ہے اس لئے روڈ اسی حساب سے بنایا جائے گا ۔ گوٹھ والوں نے مزید کہا کہ ہم نے DC میرپور خاص اور SDO روڈ کو بھی درخواست دی لیکن اس درخواست پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ روڈ کی چیکنگ کرنے کیلئے حکام یا انجینئرز وغیرہ نہیں آرہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ انجینئر گھر بیٹھے اپنے حصے کا کمیشن لے کر روڈ کلیئر اور صحیح ہونے کی تصدیق شدہ MB دے رہا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر برائے روڈ سے مطالبہ کیا کہ ناقص میریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور کئی عرصے بعد گاؤں والوں کی جدوجہد کے بعد تعمیر ہونے والے روڈ پر صحیح میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ یہ روڈ کئی سال تک لوگوں کی آمد وفت کیلئے کارآمد ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں