جھڈو، پنجابی اتحاد کا اجلاس ، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بدھ 21 اکتوبر 2015 16:19

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) جھڈو میں پنجابی اتحاد کا اجلاس ، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ ، جھڈو کے ماروی شادی ہال میں پنجابی اتحاد کے پلیٹ فارم کے تحت پنجابی برادری کااجلاس منعقد ہوا جس میں پرویز جٹ، ڈاکٹر امجد شاہ ، چودھری پرویز حیدر جٹ، طاہر آرائیں ،ساجد بلوچ، ظفر آرائیں، ملک ریاست، وسیم کورائی، نعیم بابا سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جھڈو کو کرپٹ افسران نے تباہ کردیا ہے اب ہمیں جھڈو کو مذید تباہ ہونے سے بچانے کے لئے سلجھے ہوئے اور باصلاحیت لوگوں کو الیکشن لڑواکرکامیاب کروانا ہوگا اس کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہوگا اور دیگر برادریوں کے ساتھ ملکر جھڈو کی تعمیر وترقی کے بارے میں جدوجہد کرنا ہوگی ، اجلاس میں چودھری پرویز جٹ نے اپنے مضبوط امیدوار سلیم جٹ کو طاہر آرائیں کے حق میں دستبردار کرواتے ہوئے طاہر آرائیں کی مکمل حمائت کی ، پرویز جٹ نے کہا کہ طاہر آرائیں دیانتدار اور باصلاحیت امیدوار ہے طاہر آرائیں کی فتح ہم سب کی فتح ہوگی ، اس موقع پر چودھری پرویز جٹ نے تمام معزز مہمانوں کو اجرک کے تحفے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں