جھڈو ،پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول ختم کرکے اپنے ہی ملازمین کے زریعے سڑک پر مہنگے داموں فروخت کو معمول بنالیا

بدھ 21 اکتوبر 2015 16:20

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء)جھڈو میں پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ، جان بوجھ کر پٹرول ختم کرکے اپنے ہی ملازمین کے زریعے سڑک پر مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنا معمول بنالیا ،شہریوں کا اظہار برھمی ، جھڈو کے معروف پٹرول پمپ میمن پٹرلیم سروس نے اپنی من مانی کا سلسلہ اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے ، پٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے ہر ہفتے پٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پمپ مشین پر کالا کپڑا ڈال دیا جاتا ہے اور پٹرول پمپ کے سامنے ہی پمپ ملازمین کھلا پٹرول مہنگے داموں فروخت کرتے نظر آتے ہیں اور یہ معاملہ آئے دن کا معمول بن گیا ہے ، جھڈو کے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جھڈو میں پٹرول پمپ انتظامیہ کی من مانیوں کا سخت نوٹس لیا جائے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں