کوٹ غلام محمد ، بلدیاتی نمائندے قبضہ ما فیا کے خلا ف کا روائی کر یں ، شہری

پیر 4 جنوری 2016 14:39

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) کوٹ غلام محمد کے شہریوں نے نئی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے کہ وہ لینڈمافیاجوکہ سرکاری جانوروں کے وٹرنری اسپتال کوٹ غلام محمد کے پلاٹوں پرقبضہ جمانے میں لگے ہوئے بلکہ دوقبضہ مافیانے توبااثرطاقتور ہونے کے باعث توپختہ مکان ہی تعمیرکروالئے ہیں،جولوگ بااثر نہیں تھے انکے قبضے انتظامیہ نے خود آکرختم بھی کروادیئے ہیں لیکن پکے پختہ مکانوں کاقبضہ تاحال انتظامیہ نے وعدے کے باوجود ختم نہیں کروائیں ہیں نئی نومنتخب بلدیاتی نمائندے خود نوٹس لیکر ان قبضوں کوختم کروائیں تعمیرشدہ مکانوں کوبھی مہندم کروائیں،بلکہ شہرسے قبضہ مافیااورلینڈمافیاکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی کروائیں گے تاکہ آئندہ کوئی بھی شکص سرکاری پلاٹوں پرقبضہ نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں