میرپورخاص:باپ نے تین بیٹیوں کو ذبح کرنے کے بعد خودکشی کر لی

منگل 23 مارچ 2010 13:02

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ ۔2010ء)میرپور خاص کے علاقے میر واہ گوچانی میں سفاک پنڈٹ نے کالی ماتا کو تین کم سن بیٹیوں کی بھینٹ دینے کے بعد خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میر واہ گوچانی کے علاقے پموں مل کالونی میں صبح پانچ بجے کے قریب مندر میں تیس سالہ پنڈت ٹیکم داس میگہواڑ نے رات بھر کالی ماتا کی پوجا کرنے کے بعد اپنی تین بچیوں کو ذبح کردیا۔

بچیوں کے نام پاروتی، رینا اور آرتھی تھے۔ بچیوں کی عمر چھ سال، چار سال اور ایک سال تھی۔تینوں بچیوں اور شوہر کی ذبح شدہ لاشیں دیکھ کر بچوں کی ماں اور ٹیکم داس کی بیوی پر سکتہ طاری ہوگیا۔پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے کالی ماتا کو بھینٹ دینے کے لئے تینوں کمسن بیٹیوں کو ذبح کیا اور بعد میں اپنی بھی بلی دے دی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں