ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) آئی جی پی سندھ امجد جاوید سلیمی کے احکامات پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے 15 مددگار بیس اور پولیس ہیذکواٹر میرپورخاص میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقائدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن کے ہمراہ ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ ، اے ایس پی سٹلائٹ ٹان، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، ڈی ایس پی سی آئی اے و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے تمام پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع و رینج کے تمام افسران و جوان اپنے دفاتر کے باہر، گرانڈز، پولیس لائینز، و دیگر جگہوں پے پودے لگا کر ماحول کو عوام دوست بنائیں تا کہ آلودگی میں کمی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے مزید کہا کہ عوام کو بھی اس مہم میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے تا کہ پولیس آفیسرز و اہلکاروں سمیت ہر گلی کوچوں میں درخت لگائے جائیں اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جائی.۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے ضلع بھر میں تمام پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں.

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں