پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

منگل 7 اگست 2018 22:53

پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا ، تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے جوابدار ساجد عرف آتش کو پولیس اہلکار اطہر انڑ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ اسی مقدمے میں ایک ملز م عمران پہنور کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور ایک ملزم صدیق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اس مقدمے سے بری کر دیا ہے ملزمان ساجد آتش ، عمران پہنور نے 28 اگست 2014 کو محمود آباد تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار اطہر انڑ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں