میرپورخاص شہر میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر سرکاری مزبح خانے کے بجائے نجی گھروں پر جانور ذبح کرنا شرو ع کر دئے گئے

جمعرات 9 اگست 2018 23:25

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) میرپورخاص شہر میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر سرکاری مزبح خانے کے بجائے نجی گھروں پر جانور زبح کرنا شرو ع کر دئے گئے زبح ہونے والے جانوروں کو کوئی چیک نہیں کرتا ہے اور نہ ہی گوشت کی تصدیق کی جاتی ہے بڑے پیمانے پر بیمار اور دودھ پیتے جانوروں کا مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے معروف علاقے ہیر آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں نے نجی طور پر اپنے گھروں میں غیر قانونی طور پر مذبح خانے قائم کر کے بیمار ،لاغر معذور اور دودھ پیتے جانوروں کو زبح کر کے ان جانوروں کا مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے صحت مند گائے اور بچھڑے کے گوشت کے نرخ 320 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں لیکن قصاب من مانی کرتے ہوئے پانی کا پریشر لگا ہوا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو گرام فروخت کر رہے ہیں جبکہ ایک کلو گوشت میں ڈیڑھ پائو ہڈی اور ڈھائی پائو گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ رقم ایک کلو گوشت کی وصول کرتے ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سمیت سرکاری مزبح خانے کی انتظامیہ بلدیہ اور وٹنری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں بلکہ زرائع کے مطابق بھاری بھتہ وصول کیا جاتا ہے شہریوں نے قصابوں کی جانب سے مضر صحت جانوروں کی نجی مزبح خانوں میں جانوروں کی مہنگے داموں خرید وفروخت اور شہریوں کو سرکاری نرخ کے بجائے من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خاص طور پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک جانب گوشت کے نرخوں کو کنٹرول کیا جائے اور شہریوں کو صحت مند اور صاف گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور نجی مزبح خانوں سمیت بیمار اور لاغر جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں