ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سبزی منڈی چوک پرطبی امدادی کیمپ لگایا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:34

میر پور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) خدمت خلق فائونڈیشن ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سبزی منڈی چوک پرطبی امدادی کیمپ لگایا گیا جہاں عزاداران کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر پانی و شربت کی سبیل لگائی گئی جہاں ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، وائس چیئرمین بلدیہ فرید احمد خان، لیبر ڈویژن،یوسیز و شعبہ جات اور اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور ماتمی جلوسوں کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر جلوسوں کے شرکاء میں شربت اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔دریں اثناء فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی، ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے علمائے کرام اور شیعہ انجمنوںکے عہدایداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے قیام کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران نے ایم کیو ایم کی کاوشوں کو سراہا ۔متحدہ رہنمائوں نے اسٹیشن چوک سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت کی ۔اس موقع پر منتظمین حمزہ نقوی ،تصورکاظمی، تحسین کاظمی،قمبر نقوی، سجاد رند اور موجی شاہ نے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ اذیں متحدہ رہنمائوں نے مارکیٹ چوک پر منعقدہ شام غریباں میں بھی شرکت کی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں