محکمہ سیپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن،ایک ہزار سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع

منگل 13 نومبر 2018 23:41

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) محکمہ سیپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن،ایک ہزار سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع،آپریشن ایس ڈی او اسراراحمد باجکانی،لالانزاکت پٹھان کی سربراہی میں کیا گیا۔ آپریشن میں واپڈا اسپیشل فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیپکو نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے،سیپکو کی جانب سے پہلے روز سب ڈویزن لقمان کے 15 سے زائد مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایس ڈی او اسرار احمد باجکانی اور لالا نزاکت پٹھان کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا جس میں واپڈا اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے میجر علی کی سربراہی میں حصہ لیا،محکمہ سیپکو نے کاروائی کے دوران سب ڈویزن لقمان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چلنے والے کنکشن اور نادہندگان کے ایک ہزار سے زائد کنکشن منقطع کرکے بجلی کہ فراہمی معطل کردی،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ڈی او اسرار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگا،بجلی چوروں کو کسی صورت برداشت نہیں جائیگا انہوں نے کہا کہ نا اپنی حدود میں بجلی کی چوری ہونے دونگا اور نہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہونے دونگا،بجلی چوراور غیر قانونی کنکشن چلانے والے فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرلیں اگر آپریشن کے دوران کوئی بجلی چوری میں ملوث نکلا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں