پولیو مہم میں حصہ لینا ہر شہری کا فرض ہے ،رکن قومی اسمبلی شمیم آراء

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:18

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی شمیم آراء نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور ایسے اقدامات کئے جائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانا ہر فرد کی ذ مہ اری ہے کیونکہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں