جھڈو میرپور خاص روڑ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، مرد و خواتین سمیت دس مسافر زخمی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:09

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) جھڈو میرپور خاص روڑ پر ٹیڈی موری اسٹاپ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت دس مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے دو مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے - پولیس کے مطانق جھڈو میرپورخاص روڑ پر دو مسافر بسیں جارہی تھی کہ ایک مسافر کوچ نے دوسری مسافر کوچ کو تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی کہ اسی اثنا میں سامنے سے موٹر سائیکل آگئی جسے بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی اور کوچ کے 15مسافر قریب بہتے ہوئے پانی کے واٹر کورس میں جا گرے جس سے ایک خاتون سمیت 10 مسافر جن میں لعل خان پٹھان محمد عرس کھوکھر رضوان جٹ پھاگن کولھی سرفراز کنمبھارمسمات شھناز محمد ندیم احمد علی شگن اور اللہ بچایو شدید زخمی ہو گئے ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو لایا گیا جن میں مسمات شہباز اور لعل خان پٹھان کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال میرپور خاص منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی زخمی بنیادی مرکز صحت جھڈو میں زیر علاج ہیں حادثے کے بعد پولیس موبائل اور نجی گاڑیوں خے ذریعے زخمیوں کو اسپتال لایا گیا پولیس نے کوچ کو حراست میں لے لیا جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا -

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں