دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش گھر سے بر آمد

منگل 11 دسمبر 2018 21:20

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں سلطان آرائیں میں دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش گھر سے بر آمد۔ تعلقہ پولیس کے مطابق 25 سالہ پارو کولہی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ خودکشی لگتا ہے جبکہ خودکشی کرنے والی عورت کے والد تھانور کولہی نیاے پی پیسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو نشہ آور عادی شوہر فینسی کولہی نے قتل کیا اور پھر پھندا لگانے کا ڈرامہ کیا ہے۔ پولیس نے واقع کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں