پورخاص میں آرٹس سے وابستہ لوگوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں ،ڈویژ نل کمشنر میرپورخاص

پیر 17 دسمبر 2018 21:56

میرپورخاص۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈویژ نل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے آرٹس کونسل میرپورخاص کو فعال کرنے کے متعلق اپنے دفترمیں آرٹس کونسل منیجمنٹ کمیٹی ممبران کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ میرپورخاص میں آرٹس سے وابستہ لوگوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں ہمیں ان کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں علمی وادبی مشاعرہ ،ثقافتی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے لوگ تعلیم سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں ان کو بہتر تعلیمی ماحول دینے کی ضرورت ہے لوگوں کیلئے آرٹس کونسل میں موجود لائبریری کی مرمت کا کام جلد شروع کرایا جائے گا بعد ازاں انہوں نے آرٹس کونسل اور لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ کو ہدایت کی کہ متعلقہ افسران کے مل کر آرٹس کونسل کی مرمت اورفرنیچر کیلئے کوشش کی جائے آرٹس کونسل میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ پارک کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہو سکے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرٹو میرپورخاص محمد حسن خاصخیلی،محمد یعقوب پرنسپل ماڈل کالج میرپورخاص،ارشد پاٹولی،ایڈوکیٹ عبدالرؤف،سوشل ورکر محمد بخش کپری،نثار ناریجو،معززین اوردیگر ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں