میرپورخاص،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا جعلی ڈاکٹرز ، ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 9 جنوری 2019 16:26

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا جعلی ڈاکٹرز ، ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ دو روزہ مہم کے دوران پہلے دن تین جعلی دانتوں کی ہسپتالیں اور میڈیکل اسٹور سیل کرکے وارننگ نوٹس دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ایاز مصطفی ٹیم ہیڈ ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا آج تک یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا، سندھ بھر میں جعلی ڈاکٹرز غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں ،لئبارٹریز اور میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔اسٹیشن روڈ پر تین دانتوں کی جعلی کلینکس سیل کی گئی ہیں مزید کارروائی جاری ہے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں