پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل حل کرینگے ، ڈائریکٹر انفارمیشن پریس

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:21

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز سندھ عمران عطا سومرو کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر انفارمیشن پریس میڈم زینت جہاں نے ایوان صحافت میرپورخاص اور میرپورخاص پریس کلب کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص سوائی خان چھلگری،ڈپٹی ڈائریکٹر ز انفارمیشن کراچی فدابالادی،ماجدخان اور پروڈکشن منیجر ادریس بھی ان کے ہمراہ تھے ڈائریکٹر پریس زینت جہاں نے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے افسران اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں ایک خاندان کی طرح ہیں اور کہا کہ ہمارے یہاںآنے کا مقصد اندرون سندھ کے پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل معلوم کرکے متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانا ہے تاکہ صحافی اپنے فرائض باآسانی سرانجام دے سکیں انہوں نے کہا کہ آج کے دور ے سے معلوم ہوا کہ اندرون سندھ کے صحافی مسائل کا شکار ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں سے صحافیوں کو نکال کر ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں