میرپورخاص،قدیمی لال مندر کے احاطے میں قبضہ کیا گیا مندر کی ملکیت کا حصہ گھر خالی کرالیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 21:39

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) میرپورخاص کے قدیمی لال مندر کے احاطے میں قبضہ کیا گیا مندر کی ملکیت کا حصہ گھر خالی کرالیا گیا، قبضہ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیوکی سربراہی میں پولیس ریوینیو عملے نے مندر کے احاطے سے گھر خالی کرایا۔

(جاری ہے)

ہندو ہنچائت میرپورخاص جے صدر سیٹھ لچھمن داس کی دائر پٹیشن پر عدالتی حکم کے بعد گھر خالی کرادیا گیا،گھر میں رکہا ہوا سامان مین سڑک ہر پھینک دیاگیا۔ گھر میں رہائش پزیر اور حکام میں تلخ کلامی کے بعد متاثرین مرد خواتین نے احتجاج کیا۔ آپریشن عدالتی حکم پرکیا گیا، گھر خالی کرانے کا نوٹس دو ماہ پہلے دیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں