میرپورخاص، سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کم تنخواہوں کے باعث احتجاج

بدھ 30 جنوری 2019 18:36

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ھرچند رائے کی قیادت میں سول ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میںکام چھوڑ علامتی ہڑتال کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے اے پی پی کو بتایا کہ کم تنخواہوں کے باعث ہم اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت نہیں کرپارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمار ی تنخواہیں سندھ کے ڈاکٹروں کے برابرکی جائیں، تا کہ اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور پرورش کر سکیں۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں