والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے ،ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

بدھ 30 جنوری 2019 23:09

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پیغا م دیتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی لاعلمی کی وجہ سے بچے ہمیشہ کیلئے معذوری میں مبتلا ہوکر اپاہج ہو سکتے ہیں، آج کے بچے والدین کے لئے کل کا سہارا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے طلب کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عمرکوٹ ضلع میں پولیو مہم کے دوران غیر حاضر رہنے والی لیڈی ہیلتھ ورکروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران والدین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جواب دئے جائیں ،پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے کی افادیت و اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں رفیوزل کی تعدادسمیت ان کے نام بھی واضع کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹ پر ویکسینٹروں کو سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہسپتالوں کی کارکردگی بھی معلوم کیں اورہدایت کی کہ ہسپتالوں میں موجود مشینری کو تیارحالت میں رکھا جائے اورمریضوں کے فائد ے کیلئے استعمال کیا جائے ۔

اس موقع پر متعلقہ فوکل پرسن نے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں 28،ضلع تھرپارکر میں24اور ضلع عمرکوٹ میں07رفیوزل کیس ہیں ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن،ایس ایس پی میرپورخاص عابدبلوچ، اے ڈی سی ٹو میرپورخاص ارشاد کمالانی، ڈی ایس پی عمرکوٹ فضل حق، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ، فوکل پرسن میرپورخاص ڈاکٹر نارائن داس، فوکل پرسن عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد، فوکل پرسن ڈاکٹر محبوب علی، فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرپورخاص جنید مرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تھرپارکر کیلاش اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں