میرپورخاص میں بچہ بدلنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا

جمعرات 31 جنوری 2019 13:51

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) میرپورخاص سول اسپتال میں مبینہ طور پر نومولود لڑکے کو لڑکی سے بدلنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔میرپورخاص کے رہائشی عبداللہ خان نامی شخص کی جانب سے سول اسپتال عملے پر نومولود لڑکے کو لڑکی سے بدلنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، یہ واقعہ 25 جنوری کو پیش آیا جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی تھی۔

انکوائری کمیٹی کے مطابق مذکورہ گھرانے میں لڑکی ہی پیدا ہوئی تھی معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے جبکہ گائنی والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی میں کہہ دیاتھا کہ یہ لڑکا ہے لیکن یہ لڑکی ہی تھی، ویکیوم ڈیلیوری تھی جس کے نشانات بچی پر موجود ہیں۔متاثرہ خاندان نے انکوائری کمیٹی کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی توپھر وہ کورٹ جائیں گے اور ان ظالموں کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔سول اسپتال انتظامیہ اور متاثرہ خاندان کے متضاد موقف اور احتجاج نے صورتحال مزید گھمبیر بنادی ہے۔ تاہم محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اب ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی صورتحال واضح ہوسکتی ہے جس میں مزید 2سے 3ہفتے لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں