صوبے میں تعلیم و تربیت کی بہتری کے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،حکومت کے ساتھ معاشرے کی ذمے داری ہے کہ تعلیمی ترقی کے لئے اپنا کردارادا کرے، اٹھارویں ترمیم میں ہر بچے کو تعلیم دلانا بنیادی حق تسلیم کیاگیا ہے ،جو والدین اور معاشرہ تعلیم دلانے کی بجائے بچوں سے مزدوری کراتے ہیں ان پر بھاری جرمانے او رجیل کے حوالے کیاجائے گا،صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کاتقریب سے خطاب

جمعہ 7 دسمبر 2012 22:12

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7دسمبر۔ 2012ء) صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم و تربیت کی بہتری کے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،حکومت کے ساتھ معاشرے کی بھی ذمے داری ہے کہ تعلیمی ترقی کے لئے اپنا کردارادا کرے اٹھارویں ترمیم میں ہر بچے کو تعلیم دلانا بنیادی حق تسلیم کیاگیا ہے جو والدین اور معاشرہ تعلیم دلانے کی بجائے بچوں سے مزدوری کراتے ہیں ان پر بھاری جرمانے او رجیل کے حوالے کیاجائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع تھرپار کے ہیڈکوارٹر مٹھی کے گورنمنٹ مین بوائز ہائی اسکول کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر کہی۔انہوں نیھ کہا کہ مشرف دور میں تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچا دی گئی کیونکہ تمام محکمہ ضلعی حکومت کے حوالے کردیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس جس کے باعث تعلیم کے ساتھ صحت کے محکمے بھی تباہی سے دوچار ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جنہوں نے اسکولوں کی تعمیر کے لئے مزید 27ارب روپے فراہم کئے ہیں ۔

جس کے تحت اس وقت کا لجز سطح تک طلبہ و طالبات کو مفت نصابی کتب دی جارہی ہیں جبکہ طالبات کی تعلیم بہتر بنانے اور انہیں تعلیمی اداروں تک لانے کے لئے وظیفے میں اضافہ کرکے35سوروپے کردیاگیا ہے جو چھٹی جماعت سے لے کر میٹرک تک طالبات کوفراہم کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کے لئے صوبہ سندھ کے ریٹائرڈ اساتذہ کو اجازت دی گئی ہے وہ اپنے علاقوں کے اسکولوں میں بچوں کو رضاکارانہ طورپر تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ زندہ قوموں کی ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت مسلمہ حقیقت رکھتی ہے ۔

جبکہ حاضر سروس اساتذہ اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمانداری سے انجام دیں ۔تھرکے طلباء میں بڑی صلاحیتیں ہیں لیکن ان کے پاس مواقع اور وسائل کی کمی ہے حکومت مفت تعلیم کے ساتھ اب مواقع بھی فراہم کررہی ہے اور ضلع تھرپارکر مکیں سکولوں کی تعمیر کے لئے اب بجٹ دوگنا کرکے20کروڑروپے کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں مزید19ہزار اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں جس میں سے بندسکولوں میں تعینات کیاجائے گا اور صوبے کے سکولوں میں ورلڈفوڈ پروگرام بھی دوبارہ شروع کیاجارہا ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے غریب ومتوسط طبقے کی ہرممکن ترقی وخوشحالی کا عزم رکھا ہے ۔

اس موقع پراقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ہمیشن کمار ،سلائی ،فقیر لشیر محمد بلالانی ،گیان چند،دوست علی راحموں،ڈائریکٹر تعلیم جلیل احمد لاشاری اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر بہترین اساتذہ و طلبہ سمیت ٹیبلو پیش کرنے والوں کو نقد انعامات وایوارڈ تقسیم کئے گئے اور سکولوں کی صد سالہ سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں