تعلیم یافتہ شاگرد ہماری ریاست کے امین ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپورخاص

منگل 17 ستمبر 2019 21:29

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) تعلیم یافتہ شاگرد ہماری ریاست کے امین ہیں، تعلیم ہی ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں کی کامیابی کی ضامن ہے علم جہالت کے اندہیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپورخاص میرنیاز ٹالپر کی جانب سے خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم میرپورخاص کی جناب سے گورنمنٹ گرلز شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول سے میرپورخاص پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی میں شرح خواندگی بڑہانے، علم ایک دولت ہے، شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر علم حاصل کرو اور ملک و قوم کو سنوارو، اب آپ کو پڑہنا ہو گا سندھ کو روشن کرنا ہوگا جیسے نعرے درج تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہم سائنس کے بانی ہیں کائنات کے وجود میں آنے سے ہی علم کو بڑی اہمیت حاصل ہے قران مجید میں پڑہنے کا ذکر 1100مرتبہ آیا ہے ہمیں بھی اس پر عمل کرنا چاہیے تاکہ دنیا میں ترقی اور آخرت میں بھی کامیابی بھی بہتر علم کی بدولت ممکن ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں