میرپورخاص ، ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کوعمرقید کی سزا سنادی

منگل 17 ستمبر 2019 21:35

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ماڈل اور ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کوعمر قیدکی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

2018 میں جھڈو پولیس اسٹیشن میں محمد صادق رستمانی کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد گرفتار علی مراد ٹنگڑی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم محمد ایوب ٹنگڑی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔ مقدمہ مقتول کے بیٹے عزیز اللہ رستمانی کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں