میرپور خاص، شدید گرمی کی لہر سے سینٹرجیل میرپورخاص میں قیدی شدید متاثر

پیر 30 ستمبر 2019 19:43

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) شدید گرمی کی لہر سے سینٹرجیل میرپورخاص میں قیدی شدید متاثر ،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں شدید گرمی کی لہر گزشتہ 15 دنوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے سینٹرل جیل میرپورخاص میں بیشتر قیدی ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی جیل سپرینڈنٹ منور شاہ نے صورتحال کی نزاقت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر سینٹرل جیل میرپورخاص میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کروا دیا جہاں پر قیدی مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اور ہیٹ اسٹروک سے متاثر قیدیوں کا معائنہ کر کے انہیں ادویات مہیا کی گئی،اس موقع پر نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے منور شاہ نے کہا کہ اس دفہ پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ گرمی کی شدت ہے جس کی وجہ سے جیل میں بھی قیدی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کیمپ سے انہیں جیل میںطبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں ہیٹ اسڑوک سے بچائو کی تدابیر بتائی گئی تاکہ وہ اہیٹ اسٹروک سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں