میرپورخاص میںڈینگی پہنچ گیا ،سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

پیر 30 ستمبر 2019 19:43

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) میرپورخاص میںڈینگی پہنچ گیا سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ، سول اسپتال میں علاج جاری ، تفصیلات کے مطابق کوٹری میں ملزمت کرنے والے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی گوپال داس کو بخار کی شکایت ہونے پر سول اسپتال لایا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیس کرائے گئے ٹیسٹ میں ڈینگی وارس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد سول اسپتال میں ڈینگی کے حوالے سے بنائے جانے والے خصوصی وارڈ میں اسے داخل کر کے ڈاکٹروں نے علاج شروع کر دیا ، اس حوالے سے ڈاکٹرسجن راہموں نے بتایا کہ مریض کے مطابق اسے ڈیوٹی کے دوران کوٹری میں شدید بخار ہو ا تھا جس کے باعث وہ چھٹی لیکر گھر آگیا تھا ،سج راہموں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ مریض خطرے سے باہر ہے ،اس حوالے سے گوپال داس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈینگی بخار میں کوٹری میں ہی مبتلا ہوا تھا اورسول اسپتال میں میرا بہتر علاج کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں