میرپورخاص، پولیس کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب برآمد

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:51

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) میرپورخاص پولیس کا دیسی شراب و گٹکا فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، مال مسروقہ، دیسی شراب و گٹکے برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ ٹاوئن تھانے کی حدود میر کے پلاٹ سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کے بعد کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں جرائم پیشہ ملزم اعجاز راجپوت کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔

تھانہ محمودآباد کی حدود نزد والکرٹ ٹاوئن سیملزم شاہد راجپوت کو گرفتار کرکے 155 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔تھانہ کوٹ غلام محمد کی حدود نزد سم نالہ اور بائی پاس روڈ سے دیسی شراب و گٹکا فروش ملزمان جنید قائمخانی اور سکندر خاصخیلی گرفتار کو کرکے ملزمان کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب اور بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ نوکوٹ کی حدود میں ملزم تیجو کولہی کے گھر سے 150 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔

تھانہ میرواہ گورچانی کی حدود نزد کوٹ غلام محمد روڈ پورن موری میںگٹکا فروش ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں انڈین ساختہ سفینا گٹکے برآمد کرلیے۔ تھانہ محمودآباد کی حدود محمودآباد پھاٹک اور والکرٹ روڈ سے روپوش ملزمان مظفر علی اور گل حسن کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئی

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں