میرپورخاص، مختلف واقعات میں ایک بچہ جاںبحق، بارہ افراد زخمی

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:51

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) ضلع میں مختلف واقعات میں ایک بچہ جاںبحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈگری کے قریب نواحی گاؤں میں آٹھ سالہ بچہ علی ظفر گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے سبب جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میرپورخاص کے قریب درگاہ نانگے شاہ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے پاٹویو کا رہائشی ممتاز مری اور بارہ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ کوٹ غلام محمد میں دو گرہوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد کلہاڑیاں اور ڈنڈے چلنے سے زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں