میرپورخاص۔ترقیاتی کاموں میں مٹیریل بہتر سے بہتر استعمال کیا جائے،ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:20

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی صدارت میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،پروونشل بلڈنگ،ورکس اینڈ سروسز،ایجوکیشن ورکس،پروونشل ہائی ویزمحکموں کی ترقیاتی اسکیموں کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ افسران اور انجینئروں سے نئی وجاری سالانہ ترقیاتی اسکیموں اور مینٹیننس اینڈ رپیئرپروگرام 2018-19کی اسکیموں کے متعلق معلومات حاصل کیں کمشنر نے متعلقہ افسران اورانجینئرو ں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں استعما ل ہونے والے فنڈز قوم کی امانت ہے اس لئے ترقیاتی کاموں میں مٹیریل بہتر سے بہتر استعمال کیا جائے اور فنڈز کو درست استعمال کیا جائے کسی بھی اسکیم میں ڈبلنگ نہ کی جائے روڈ کی اسکیمو ں کو نقصان سے بچانے کیلئے فنڈز صحیح استعمال کیا جائے اشد ضرورت والی اسکیموں کو ترجیح بنیاد پر مکمل کیا جائے اور ہدایت کی کہ واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں جو جون تک مکمل ہوسکتی ہیں انہیں جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جن بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے ا س بلڈنگ کو جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر متعلقہ افسران اور انجینئروں نے اپنی اپنی اسکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایس ای ورکس اینڈ سروسز میرپورخاص گوبند ر ام،ایکسین ہائی ویزسکندر شاہ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میرپورخاص قاضی عاصم نعیم،ایکیسن پبلک ہیلتھ غلام قادر میمن، اسسٹنٹ انجینئرنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ محمد جمیل،ایکسین بلڈنگ میرپورخاص میر احسان تالپوراوردیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں