ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے منٹیننس ڈے منایا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد ریجن و ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے منٹیننس ڈے منایا گیا جبکہ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے پولیس کی تمام گاڑیوں کی پولیس ہیڈکواٹر میرپورخاص میں انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام ضلع بھر کے تھانوں، ایس ڈی پی او آفسز اور 15مددگار بیس پر موجود تمام پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلز کی مینٹیننس جبکے تمام تھانہ جات کی مکمل صفائی اور تمام سرکاری اسلحے کے پرزہ جات کی صفائی و مرمت کا کام کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ضلع بھر کی تمام پولیس موبائلز اور پولیس ہیڈکواٹر کی انسپکشن کی گئی اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ بعد از انسپکشن ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام گاڑیوں کے مرمت کے کام میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہے، وقت پر آئل چینج کریں، گاڑی کی تمام لائٹس درست حالت میں رکھی جائیں اور مرمت کا ہر کام بروقت کروانا متعلقہ پولیس آفیسر کی ذمیداری ہے، تاہم غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں