میرپورخاص، ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کیچپ مہم کے حوالے سے ڈی پیک کا اجلاس

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ کی زیرصدارت دربارہال میرپورخاص میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کیچپ مہم کے حوالے سے ڈی پیک کاایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 18نومبر سے 30 نومبر 2019 تک محکمہ صحت کیجانب سے ہونے والی ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ہرممکن تعاون کریں گے انہو ں نے سوشل ویلفیئر،فلاحی تنظیموں اور پی پی ایچ آئی کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس مہم میں محکمہ صحت سے مکمل تعاون کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے پہلے سندھ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم شروع کی جارہی ہے سندھ کے مختلف ضلعوں اور مختلف یونین کونسلو ں کومنتخب کیا گیا ہے جبکہ میرپورخاص ضلعے کی 14یونین کونسلوں میں 15سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ہو یا نہ حفاظتی ٹیکے ضرور لگائے جائیں گے پہلے مرحلے میں مہم کی شروعات سرکاری و نجی اسکولوں سے کی جائے گی بعد میں منتخب کردہ یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جائے گی جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ آئندہ پولیو مہم کے دوران دسمبر2019میں 2سال کی عمر تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اس موقع پر محکمہ تعلیم و پولیس نے مہم کے دوران مکمل تعاو ن کا یقین دلایا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIسلامت میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوبند رام،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی،اسسٹنٹ کمشنر نثارمیمن، چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نوید عالم ابڑو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا،سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں