میرپورخاص ،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہری، دیہی علاقوں میں مختلف آگاہی کیمپ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) حکومت سندھ کی ہدایات کی روشنی میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی مختلف آگاہی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میرپورخاص اعجاز سیال نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خاندانی فلاحی مرکز جھلوری تحصیل شجاع آباد،خاندانی فلاحی مرکز جھڈوII تحصیل جھڈو میں خاندانی صحت کیمپ لگائے گئے اور خاندانی فلاحی مرکز سٹلائیٹ ٹاؤن میرپورخاص، خاندانی فلاحی مرکز جھڈوIIاور خاندانی فلاحی مرکز ریلوے ہسپتال میرپورخاص میں خاندانی منصوبہ بندی کے کیمپ لگائے گئے جبکہ تولیدی صحت مرکز کوٹ غلام محمد اور تولیدی صحت مرکز میرپورخاص میں ایک روزہ نس بندی آپریشن کیمپ لگا کر خواتین کے آپریشن کئے گئے خاندانی منصوبہ بندی کی مفت ادویات اور مفید مشورے بھی دئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں