کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تعریف ہیں،شمیم آراء پنہور

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:47

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ یہ بات انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن ا ور قرنطینہ مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ، فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری،سول سرجن ڈاکٹر ہرچند رائے، ڈاکٹر ز اورپیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔ شمیم آراء پنہور نے کورونا وائرس کے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مشتاق شاہ، فوکل پرسن دلبرمری اور وینٹیلیٹر آپریٹر ترک علی مری نے کورونا وائر س سے بچاؤ کے متعلق کئے گئے انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے 5وینٹیلیٹرز تیارحالت میں موجودہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں