ر جسٹرڈ مستحق خواتین کو امدادی رقم دینے کے دوران سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر زاہدحسین میمن نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ر جسٹرڈ مستحق خواتین کو امدادی رقم دینے کے دوران سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں مستحق خواتین کو منتخب کردہ مراکز پر کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں وزیراعظم کی ہدایت پر مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت نقد رقم دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iسلامت میمن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عابد حسین، زونل منیجر ایچ بی ایل طاہر عزیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایس ایس پی میرپورخاص نے سیکورٹی کے حوالے سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور زونل منیجر ایچ بی ایل نے بتایا کہ ضلعے کی7تعلقوں میں مختلف مقامات پر منتخب کردہ مراکز آج صبح8 بجے سے شام7بجے تک کھلے رہیںگے مراکز پر پہلے مرحلے میں پرانی رجسٹرڈ خواتین کو رقم دینے کا سلسلہ 6سی7روز تک جاری رہے گا پہلے مرحلے میں42ہزار پرانی رجسٹرڈ خواتین کو4ماہ کی ایڈوانس قسط12ہزار روپے یکمشت دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں نئے رجسٹرڈ یومیہ اجرت والے مستحق مزدوروں کو احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ایک دفعہ فی خاندان12ہزار روپے دئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں