صحت اللہ تعالیٰ کی عطا کی گئی نعمتوں سے میں ایک بڑی نعمت ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

جمعرات 21 مئی 2020 15:21

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی عطا کی گئی نعمتوں سے میںایک بڑی نعمت ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکرڈاکٹر مبین میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد سے کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کا علاج محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت جاری ہے مریضوں کا علا ج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مکمل حفاظتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس وقت تک میرپورخاص ڈویژن میں 2136کورونا کے مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 48مریضوںکے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میںسی24مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں اس وقت تک میرپورخاص ڈویژن کے کورونا کی23مریض زیرعلاج ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص نے بتایاکہ ضلع میرپورخاص میں اس وقت تک کورونا کی1180مشکوک مریضوںکے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سی34مثبت آئے ہیں 14مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں 5مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال میرپورخاص میں اورایک مریض ایکسپو سٹی سینٹر کراچی میںزیرعلاج ہے جبکہ13مریض ہوم آئسولیشن میں ایس او پیز کے تحت زیرعلاج ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک میرپورخاص میںکورونا کا ایک مریض اپنی زندگی کی جنگ ہارچکا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر نے بتایا کہ تھرپارکر ضلعے میں اس وقت تک 540کورونا کے مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس میںسی10مثبت آئے ہیں ان میںسے 8مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں 2مریضوں کا علاج ہوم آئسولیشن میں ایس او پیز کے تحت جاری ہے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ نے بتایا کہ اس وقت تک 416کورونا کے مشکوک مریضوں کا ٹیسٹ کئے گئے جس میںسی4مثبت آئے ہیں ان میںسے 2مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیںجبکہ 2مریض کا علاج ہوم آئسولیشن میں ایس او پیز کے تحت جاری ہے کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس جنگ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس فرنٹ لائن سپاہی کا کردار اداکررہے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا کے مریضوںکا علاج کررہے ہیں ہم ان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ کورونا مریضوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے آئسو لیشن سینٹروں اور ہوم آئسولیشن میں کورونا مریضوں کا حکومت کی جانب سے ملنے والی ایس او پیز کے تحت علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں کمشنر نے عوام کو پیغا م دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے لوگوںکو اس وبا سے بچنے کیلئے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے سماجی فاصلے سے ہی اس وبا سے بچاجاسکتا ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں