بہتر حکمت عملی سے ہی امکانی سیلابی صورتحال سے علاقوں کو ہونے والے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے،ڈویزنل کمشنر میرپورخاص

پیر 1 جون 2020 21:55

میرپورخاص۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے بہتر حکمت عملی سے ہی امکانی تیز بارشوں اورسیلابی صورتحال سے شہری آبادی سمیت مختلف علاقوں کو ہونے والے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے اس لئے پیشگی موئثرحفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھہیم،ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق بلوچ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ شفیق میمن، ایکسین حیسکو عزیز بھٹو اور متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اورمتعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی اپنی ذمیداریاں تقسیم کرنا چاہئے شہر سے پانی کی نکاسی کا خصوصی بندوبست کیا جائے نالوں کی صفائی کر ائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ امکانی بارشوں کے دوران لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں انسانی جانیں بچانے والی ادویات ایمبولینس کی دستیابی، ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل بجلی کا نظام درست کیا جائے۔ ریپٹ ریسپونس ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ بالاتعطل بجلی کی سپلائی جاری رکھی جا سکے کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل اپنے اپنے ضلعوں میں متعلقہ افسران سے اجلاس کرکے حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور کئے گئے اقدمات کی رپورٹ دی جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں