میرپورخاص، ضلع کورونا وباء کی لپیٹ میں آ گیا ، ایک ہی دن میں 19 کورونا کے کیسز سامنے آگئے،تعداد 83 ہوگئی

پیر 1 جون 2020 21:55

میرپورخاص ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) میرپورخاص ضلع کورونا وباء کی لپیٹ میں آ گیا ، ایک ہی دن میں 19 کورونا کے کیسز سامنے آگئے،تعداد 83 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایک دن میں 19 کرونا کے مریض سامنے آنے پر ضلع انتظامیہ کا محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کے ساتھ اجلاس ہوا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیئے جائزہ لیا گیا۔سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی عوامی بد احتیاطی اور کورونا کو مذاق سمجھنا میرپورخاص کی عوام کو مہنگا پڑ گیا۔اگر مزید ٹیسٹوں کا مرحلہ تیز ہوا تو سیکڑوں کی تعداد میں مریض نکلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں