ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کی زیر صدارت 56ویں مینگو فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس

بدھ 26 مئی 2021 19:33

� �یرپورخاص( این این آئی(ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد عمر بگھیو اوردیگر ممبران سے 56ویں مینگو فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں فیسٹیول کے سلسلے میں عمربگھیو نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفید مشوری دئے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، کاشتکار تنویر انورگوندل، سینئر ممبر ایس اے خان، منصورچیمہ، احسان الحق آرائیں،ریڈ کریسینٹ کے جاوید بابر ، ہارٹیکلچر کے شفیق الرحمان ، محمد امین، اے ای این بلڈنگ نوید سلیم میمن اوردیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر تمام ممبران سے مشاورت کی گئی کمیٹی کے ممبران نے مختلف مشورے دئے کچھ ممبران نے مینگو فیسٹیول کرانے کا کہا جبکہ اکثریت ممبران نے مشورہ دیا کہ مینگو فیسٹیول کو مستقبل میں مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کمیٹی میں ان ممبران کو رکھا جائے جو کمیٹی میں کام کررہے ہیں جن کا کوئی کردارشامل ہے مزید مشورہ دیا گیا کہ اجلاس میں ان کاشتکاروں کو بھی بلایا جائے جنہوں نی3سالوںسے فیسٹیول میں اعزاز حاصل کیا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پورے پاکستان کی نسبت سندھ میںکوروناوائرس کے کیس 50فیصد ہیں دیگر صوبوں کی نسبت صورتحال بہت خراب ہے اورایس اوپیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایات ملی ہیں ممبران کی مشاورت اورموجودہ کورونا وائرس کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس سال مینگو فیسٹیول نہیںکرایا جائے گا آئندہ سال گذشتہ سالوں سے بھی بہتر طریقے سے فیسٹیول کرایا جائے گا اس سال صرف سالانہ سووینئر شایع کرایا جائے گا تاکہ پیغام رسائی جاری رہ سکے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں