سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 31ویں برسی کے موقع پرایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد

بدھ 26 مئی 2021 23:34

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 31ویں برسی کے موقع پرایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقادکیا گیا جس میںرکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اوریوسیز و شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسانحہ پکا قلعہ کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بعدازاں تمام تحریکی شہداء کی مغفرت وبلند درجات،حق پرستانہ تحریک کی سربلندی ، سازشوں کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی و بقا کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں