پولیو ٹیموںکی کارکردگی کی نگرانی کرکے مذکورہ یونین کونسلوں میںپولیومہم کو کامیاب کیا جائے،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

منگل 1 جون 2021 17:33

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص اعجاز علی شاہ نے میرپورخاص ضلعے کی 2یونین کونسل،عمرکوٹ کی 1اورتھرپارکر کی 6یونین کونسلوں میںپولیو ٹیموں کی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنروںاورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ پولیو ٹیموںکی کارکردگی کی نگرانی کرکے مذکورہ یونین کونسلوں میںپولیومہم کو کامیاب کیا جائے ایسے موئثراقدامات کئے جائیںکہ ہرانسدادپولیو مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5سال کی عمرکے تمام بچوںکو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں اس ضمن میںکوتاہی ہرگز برداشت نہیںکی جائے گی۔

یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میںگذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اورآئندہ ہونے والی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے ورکروںکو ایوارڈ دئے جائیں گے اورخراب کارکردگی دکھانے والے ورکروںکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیوٹیموں کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ جانے والے مسنگ بچوں کی معلومات کرکے قطرے پلائے جائیں انہوںنے کہاکہ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے منع کرنے والے والدین کے خدشات ختم کرے ان کو مطمئن کرکے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے اورپولیو مہم کی رپورٹ پابندی سے دی جائے اس موقع پر فوکل پرسن نے گذشتہ مہم کی کارکردگی اورآئندہ7سے 11جون تک ہونے والی مہم کے انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈویژنل پولیو ٹاسک فورس سکھر کے ممبر ڈاکٹر اکبر گھانگھرو کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میںڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق علی، فوکل پرسنز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں