اکائونٹنٹ جنرل سندھ نے رواں مالی سال کے سرکاری محکموں کے اخراجات کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جون2021مقرر کردی

جمعرات 3 جون 2021 00:00

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر میرپورخاص ظہیر احمد شیخ نے ایک اعلامیہ میںظاہر کیا ہے کہ اکائونٹنٹ جنرل سندھ نے رواں مالی سال کے سرکاری محکموں کے اخراجات کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جون2021مقررکی ہے انہوں نے میرپورخاص ضلعے کے سرکاری محکموں کے افسران (ڈ ی ڈی اوز) سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے بل 14 جون سے قبل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میںجمع کرائیںانہوں نے کہا کہ بلز کے چیک کا اجرائ21جون تک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں